اسلام آباد(آئی این پی)بیرون ملک جانے کے لئے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟آج جمعہ کو محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی، جسٹس طارق محمور جہانگیری محفوظ فیصلہ سنائیں گے، 21 نومبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں