گیس چوری پر 6 کروڑ 90 لاکھ سے زائد جرمانے، انڈر بلنگ کے 287 کیسزدرج، کون کون شکنجے میں؟

اسلام آباد(آئی این پی)سوئی ناردرن گیس کا گیس چوری کیخلاف آپریشن جاری ہے اور اب پنجاب، خیبرپختونخوا اوراسلام آباد میں مزید216 گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اوراسلام آباد میں مختلف کارروائیوں کے دوران مزید216 گیس کنکشن منقطع کر دیئے، اورگیس چوری پر6کروڑ90لاکھ سیزائدجرمانے، انڈر بلنگ کے287 کیسزدرج کیے ہیں ۔

گیس کے غیرقانونی استعمال پرپشاور، کرک، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 74 کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ بہاولپور، ساہیوال اور ملتان میں22کنکشن منقطع 1لاکھ 80 ہزار کیجرمانے عائد کیے گئے۔ اس طرح فیصل آباد میں کارروائی کے دوران 56کنکشن منقطع اور 6کروڑسے زائد کے جرمانے اور گجرات، شیخوپورہ میں 49گیس کنکشن منقطع ،45لاکھ کے جرمانے جبکہ سیالکوٹ اور سرگودھا میں 15گیس کنکشن منقطع ،4لاکھ 70ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے۔

close