پشاور(آئی این پی)پشاور میں پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے وردی میں ویڈیوز بناتا تھا اور ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا،پولیس کی حراست میں ملزم نے اپنی حرکت پر پشیمانی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ اس قسم کی ویڈیوز بنانے سے دریغ کروں گا،
ملزم نے دیگر ٹک ٹاکرز کو بھی پیغام دیا کہ کسی صورت پولیس یونیفارم اور پولیس کے خلاف ویڈیو نہ بنائیں،پولیس نے ملزم کے قبضے سے پولیس وردی اور موبائل فون برآمد کر لیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں