بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھندکا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ مری، گلیات میں سرد رہے گا۔صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور،شیخوپورہ، نارووال، حافظ آباد، چکوال،سرگودھا،خوشاب، اوکاڑہ، سا ہیوال، میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں جیکب آباد،سکھر اور گھوٹگی میں دھندکا امکان ہے جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں