آزاد کشمیر اور مانسہرہ میں شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، کون سی سڑک کہاں سے بند ہو گئی؟

آزاد کشمیر (پی این آئی) آزاد کشمیر اور مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جس سے کئی شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرآباد اور گرد و نواح میں رات بھر سے تیز بارش جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ زیریں وادی نیلم، ہٹیاں بالا، چکار اور چکوٹھی میں بارش جبکہ لیپہ ویلی کو ملانے والی برتھواڑ گلی اور پنجال گلی میں برفباری ہوئی ہے۔۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق پونچھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ میں بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری سے موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے۔۔۔۔

ضلع سدھنوتی میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مانسہرہ مظفرآباد شاہراہ لوہار گلی کے مقام سے بند ہے۔۔۔۔۔جبکہ کوہالہ مظفر آباد روڈ بند ہونے سے اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ وادیٔ نیلم کو ملانے والی شاہراہ پر بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں