لاہور (آئی این پی)پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل کر دی ہے، حافظ قرآن امیدوارں کے اضافی نمبر میرٹ سے حذف کر دیے گئے، رواں سال حافظ قرآن کو اضافی نمبر پی ایم ڈی سی کے کہنے پر نہیں دے ریے،
پی ایم ڈی سی نے اس بارے فیصلہ سپریم کورٹ کے 6رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد کیا،حافظ قرآن بارے نئی پالیسی پر عمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہو گا، حافظ قرآن کو اضافی 20نمبر دیے جاتے تھے، حافظ قرآن کو 20نمبر ایف ایس سی کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں