کراچی (پی این آئی) بلدیہ ٹاؤن کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی ایک ارب روپے کی چینی سندھ رینجرز نے برآمد کر لی ہے ۔۔۔۔۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران پکڑی گئی چینی کی ایک لاکھ 40 ہزار بوریاں ضبط کی گئی ہیں۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اسلام نگر بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ مارا گیا۔۔۔۔ حب ریور روڈ پر واقع 2 مختلف گوداموں میں کارروائی کے دوران ذخیرہ کی گئی چینی کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔۔۔۔
ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا ہے کہ ذخیرہ کی گئی چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کر لیے گئے ہیں، ضبط کی گئی چینی کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں