کراچی، فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق

کراچی (پی این آئی) سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئےہیں۔۔۔بتایا گیا ہے کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 سی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جاں بحق شخص کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو جماعت اسلامی کا کونسلر تھا۔۔۔کراچی پولیس کے مطابق جھگڑا بجلی کی تاروں میں کنڈا لگانے پر ہوا، فائرنگ کرنے والا گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا ہے،

حبیب اللہ اور علاقے کے دیگر افراد نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیسے دینے سے منع کیا تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے عباسی شہید اسپتال پہنچے اور الزام عائد کیا کہ کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی پر کام کر رہی ہے، واقعہ حکومت کے لیے شرمناک ہے۔۔۔حافظ نعیم الرحمان نے وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں