مسجد پر شرپسندوں کا حملہ، متعدد شہادتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

ابوجہ (پی این آئی) نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریاست کدونا کے دور دراز کے گاؤں کی مسجد میں فائرنگ اس وقت کی گئی جب بڑی تعداد میں نمازی عبادت کر رہے تھے۔ ملزمان نے پوری کارروائی اطمینان سے کی اور فرار ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 سے زائد نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں دو نمازیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں