کوئٹہ (پی این آئی) آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے رہنما نعیم خلجی نے کہا کہ آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موجودہ نرخ پر روٹی کی فروخت ممکن نہیںہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے 220 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹ نہیں بڑھانا چاہتے توپھر تندور ایسوسی ایشن کو 150 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔۔۔نعیم خلجی نے یہ بھی کہا کہ تندور ایسوسی ایشن 220 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کرنا چاہتی ہے۔۔۔نعیم خلجی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ تندوروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا نوٹس لیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں