پاکستان میں سرمایہ کاری پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم کاکڑ کی سعودی وزیر حج و عمرہ سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے وفد کے ہمراہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔۔۔۔وزیر حج و عمرہ سعودی وزارت خارجہ، داخلہ، سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی، مواصلات، سیاحت سمیت دیگر اداروں کے ارکان کے ایک اعلیٰ سطح کی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔۔۔۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ مثبت تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔۔۔وزیراعظم نے حالیہ حج سیزن کے دوران دنیا بھر سے حجاج کرام بالخصوص پاکستانی عازمین کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب پاکستانی حج اور عمرہ زائرین کیلئے خصوصی سلوک جاری رکھے گا۔۔۔ وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں سنجیدہ دلچسپی لینے پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔۔۔سعودی وزیر حج و عمرہ نے پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفد مذہبی دوروں کے علاوہ پاکستان میں سعودی سیاحت کو فروغ دینے کی بھی کوشش کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں