پنجاب پولیس زرتاج گل کے گھر پہنچ گئی، ساتھ کون تھا؟

ڈیرہ غازی خان (پی این آئی) جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے پنجاب پولیس کے ساتھ پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل وزیر کے گھر پر چھاپہ مارا۔۔۔۔۔ پنجاب کےاینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل کے گھر میں تلاشی لی گئی اس دوران زرتاج گل موجود نہیں تھیں۔۔۔۔۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل وزیر پر ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے کا الزام ہے، وہ اپنے مقدمات میں تعاون نہیں کر رہیں۔۔۔۔۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زرتاج گل کرپشن اور کک بیکس کے مقدمے میں مطلوب ہیں اسی لیے ان سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں