رات کو سوتے وقت آئی فون چارجنگ پر مت لگائیں، ایپل کی جانب سے وارننگ جاری کر دی گئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رات کو سوتے ہوئے اپنے آئی فون کو چارجنگ پر لگانے والے صارفین کے لیے ’ایپل‘ کی طرف سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سوتے ہوئے آئی فون کو چارجنگ پر لگانا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور اس میں صارف کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔

کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ زیادہ دیر تک آئی فون کے چارجنگ پر لگے رہنے سے اس کی بیٹری نہ صرف خراب ہو سکتی ہے بلکہ دھماکے سے پھٹ بھی سکتی ہے، جس کے نتیجے میں آتشزدگی کا واقعہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ اس طرح کے کئی واقعات رپورٹ بھی ہو چکے ہیں، جن میں کئی صارفین کو جسمانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جب آئی فون چارجنگ پر ہو، اسے زیادہ دیر تک اپنے جسم سے بھی مَس کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔حتیٰ کہ چارجنگ کے وقت عام یا وائرلیس چارجر سے بھی دور رہنا چاہیے۔چارجنگ کے وقت فون کو تکیے، کمبل یا کسی اور چیز کے نیچے رکھنے سے بیٹری کے پھٹنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں