صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے انسپکٹر جنرل پولیس امیر احمد شیخ کی ملاقات سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد (پی این آئی ) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر امیر احمد شیخ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر امیر احمد شیخ نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادکشمیر پولیس کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر امیر احمد شیخ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں