کراچی میں طاقتور سسٹم کے تحت بارش کی پیشگوئی

کراچی(آئی این پی)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئندہ 2 روز میں طاقتور سسٹم کے تحت بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، شہر میں کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 2 روز میں طاقتور سسٹم کے تحت بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 اپریل کی رات سے سسٹم کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے، کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اربن فلڈنگ کا کوئی امکان نہیں۔شہر کا مطلع آج جزوی طور ابر آلود اور درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی 55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں