ممبئی (پی این آئی)بھارت کے ٹی وی اداکار ویویان دسینا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2019 کے رمضان میں اسلام قبول کرلیا تھا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکار ویویان دسینا نےاپنے حالیہ انٹرویو میں اسلام قبول کرنے اور اپنی دوسری شادی پر کی افواہوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نمصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل مصر میں شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔
ویویان نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے تصدیق کرتے بتا یا کہ” وہ 2019 کے ماہَ رمضان سے اسلام قبول کرچکے ہیں”. انہوں نے بتایا کہ “انکی زندگی میں زیادہ کچھ تبدیل نہیں ہوا، وہ عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے لیکن اب اسلام کاپیروکار ہوں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔خیال رہے کہ اداکار نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو رمضان کریم کے آغاز کی مبارک باد دی تھی، انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے اس بابرکت پہلے جمعہ کے دن ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دے جو آپ کی خاطر صدق دل سے روزہ رکھتے ہیں۔ آپ ہمارے روزوں اور راتوں کی دعاؤں کو قبول فرمائیں جو ہم پوری اطاعت کے ساتھ کرتے ہیں۔ ہمیں غفلت سے دور رکھ اور ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرما۔ آمین۔یاد رہے کہ اس سے قبل ویویان ساتھی اداکارہ واہبیز دورابجی سے 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن اس مشہور جوڑی نے 2016 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی تھی جس کے بعد 2021 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ ویویان دی سینا نے 2008 میں بھارتی ٹی وی ڈرامے “قسم سے” سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا جس کے بعد وہ “اگنی پریکشا زندگی کی”،” گنگا”،” پیار کی یہ ایک کہانی”،” مدھوبالا”،” ایک عشق ایک جنون” اور” شکتی” جیسے مشہور ڈراموں کے بعد آخری مرتبہ ٹی وی ڈرامے “صرف تم” میں نظر آئے تھے جو گزشتہ سال ستمبر میں ختم ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں