ڈالر کتنا مہنگا ہو گیا؟ انٹربینک مارکیٹ سے اہم خبر

کراچی(پی این آئی) ڈالر کتنا مہنگا ہو گیا؟۔۔ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 37 پیسے بڑھا ہے۔

 

 

 

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 92 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 55 پیسے تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے اضافے سے 286 روپے 50 پیسے ہے۔

close