بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پرکتنے میزائل چلا دیے

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی فوج نے بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی سرزمین پر 3 میزائل فائر کردئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 3 میزا ئل غلط فائرکر د ئیے جن کا ملبہ بھارتی ریاست راجستھان کے علاقہ جیسلمیر میں مختلف مقامات پر گرا۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غلطی سے میزائل فائر ہونے کا واقعہ فیلڈ فائرنگ کی مشق کے دوران پیش آیا۔

میزائل طیارے میں نصب تھا۔ میزائل کا ملبہ کھیتوں میں گرا جبکہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔بھارتی فوج کی نااہلی کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس قبل بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران ایک گاؤں پرمارٹر گولہ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

close