پاکستان میں رواں ماہ میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )عالمی ماہر موسمیات نے پاکستان اور بھارت میں رواںماہ مارچ کے آخر سے مئی تک شدید گرمی کی لہروں کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق پاکستان اور بھارت میں خشک سردی سے رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگاجبکہ مئی کے آخر میں پاک و ہند میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب بدھ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے

علاوہ بلوچستان، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر،بالائی/وسطی پنجاب سمیت خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بلوچستان، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر،بالائی/وسطی پنجاب سمیت خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں