فروری کے دوران گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ کہاں تک پہنچ گیا؟

اسلام آباد(آئی این پی) مٹھی میں فروری کے مہینے میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کا موسم قبل از وقت آچکا ہے، مٹھی میں فروری کے مہینے میں چھ سال بعد شدید گرمی پڑی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو مٹھی میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، 19 فروری 2017 کو مٹھی کا پارہ 38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا جس کے بعد آج 19 فروری کے دن سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں