پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کیا ہونگی؟ اوگرا نے 2 تجاویز تیار کر لیں

اسلام آباد (پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 جنوری کیلئے اوگرا کی جانب سے دو تجاویز تیار کی گئیں، لیوی کی شرح بڑھانے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت بڑھ سکتی ہے، ڈیزل پر 30 روپے فی لٹر لیوی ٹیکس عائد ہے جسے بڑھا کر 50 روپے کیا جا سکتا ہے۔دوسری تجویز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں،

تجاویز کل پیر کو حکومت کو بھجوائی جائیں گی، قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرینگے، واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل تک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close