سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر ٹیکس عائد

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کر لی ہے۔

اجلاس کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن جب بینکوں کے ذریعے پاکستان منتقل ہوگی تو اس پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ملک میں اس وقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والی کمائی کا حجم تقریباً 10 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کے پیش نظر اس آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

کمیٹی نے سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی نے برآمد کنندگان (ایکسپورٹرز) پر عائد ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کے خاتمے کی تجویز بھی منظور کر لی ہے، جسے برآمدی شعبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close