مزید بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)مزید بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔ محکمہ موسمیات کےمطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تا ہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری کی توقع۔

جبکہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں دھند کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور ابرآلود جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارش ریکارڈ ہوئی ۔ پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔اس دوران کالام، مالم جبہ، استور، اسکردو، گوپس اور بگروٹ میں برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : خیبر پختونخوا:کالام18 ، دیر(بالائی 17، زیریں 10)، چترال 14، پٹن 11، دروش 08، سیدو شریف ، میر کھنی06 ، پاراچنار05، مالم جبہ 04، بالاکوٹ، کاکول02، مردان01، گلگت بلتستان : استور08، گوپس 07، بگروٹ04 ،اسکردو03،بلوچستان :کوئٹہ01 اور کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ): کالام08، مالم جبہ04، استور 03، گوپس، اسکردو اور بگروٹ میں 02 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی09، گوپس، اسکردو منفی 08، پاراچنار، ہنزہ منفی 06، بگروٹ،استور منفی 04، کالام اور بونجی میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں