معیشت کی بہتری کے لیے 10 سالہ جامع منصوبہ، دکانداروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا پروگرام بنا لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کیلیے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے قرض حصول کی شرائط پوری کرنے کی غرض سے منصوبہ تیار کر لیا جس میں پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے،ملکی معیشت کی بہتری کیلیے 10 سالہ جامع منصو بہ تیار کیا جائے گا،منصوبہ دوست ممالک سے شئیر کر کے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی،ان ممالک میں چین، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین اور امریکا شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی معاشرے کے صرف کم آمدن طبقے کو دی جائے گی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات اور گیس پر پیٹرولیم لیوی 50 سے 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے، اس کے علاوہ عام دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی معاشی بحالی منصوبے کا حصہ ہے۔مجوزہ منصوبے کے مطابق صوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز گیس اور بجلی کے شعبے میں لائن لاسز سے منسلک کر دیے جائیں گے جبکہ پیٹرول، بجلی اور گیس کی راشننگ کے ذریعے جاری کھاتوں کا خسارہ پورا کیا جائے گا، اس کے علاوہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر کرنے کی تجویز معاشی بحالی منصوبے میں شامل ہے۔ مقامی اور غیر ملکی قرض کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی تجویز معاشی بحالی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلیے 10 سالہ جامع منصو بہ تیار کیا جائے گا،منصوبہ دوست ممالک سے شئیر کر کے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی،ان ممالک میں چین، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین اور امریکا شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں