پی ایس او کا گردشی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے حکومت سے کتنے ارب مانگ لیے؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او)کا گردشی قرضہ تاریخی حد عبور کر گیا، تیل درآمد کرنے کیلئے پی ایس او کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا جسے بچانے کیلئے پی ایس او نے حکومت سے 50 ارب مانگ لیے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس او کا گردشی قرضہ 613 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ گیس اور پاور کمپنیاں پی ایس او کی اربوں روپے کی نادہندہ ہیں،

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذمہ پی ایس او کے 388 ارب روپے واجب الادا ہیں، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ نے پی ایس او کے 146 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں، حبکو اور کیپکو نے پی ایس او کو 30 ارب ادا کرنے ہیں۔ قومی ایئر لائن(پی آئی اے) بھی پاکستان سٹیٹ آئل کا 23 ارب روپے کا نادہندہ ہے جبکہ ڈالر کی قیمت اوپر جانے کی وجہ سے روپے کی بے قدری ہونے پر بھی پی ایس او کو 14 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ لیٹر آف کریڈٹ بچانے کیلئے پی ایس او نے حکومت سے 50 ارب مانگ لیے، لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ کر گیا تو تیل کی درآمد متاثر ہو جائے گی۔۔۔۔

close