سردی کی شدت میں اضافہ ، بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)سردی کی شدت میں اضافہ ، بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنےکی توقع۔

خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10،اسکردومنفی09، زیارت منفی 07،گوپس منفی 06 ،گلگت ، کالام منفی05، استور منفی 04، ہنزہ، قلات ، بگروٹ اورکوئٹہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں