اسلام آباد میں 109 غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کا انکشاف، تفصیلات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے، وزارتِ داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری رپورٹ پیش کردی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں منظور کردہ ہائوسنگ اسکیموں کی تعداد 47 ہے، جبکہ غیر قانونی ہاسنگ اسکیموں کی تعداد 109 ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہائوسنگ اسکیمیں ہیں، زون ٹو میں 5 اور زون فائیو میں 27 غیر قانونی ہائوسنگ اسکیمیں ہیں

تحریری جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے زون فائیو میں قانونی ہائوسنگ اسکیموں کی تعداد 23 ہے، زون ٹو میں 12 قانونی ہائوسنگ اسکیمیں ہیں۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کے آغاز کی تاریخ اور اسپانسرز کے نام دستیاب نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں