بیت اللہ شریف کے کبوتر کا انتقال، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

مکہ مکرمہ (پی این آئی) بیت اللہ شریف کے سب سے معمر نمازی اور معروف شخصیت شیخ عوض معوض الصبحی الحربی ہفتے کے روز 134 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں سعودی عرب سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عوض الحربی مسجد الحرام میں باقاعدہ مقیم تھے اور مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے انہیں ”کعبہ کا کبوتر“ کہا جاتا تھا۔

حرمین شریفین کے انتظامی دفتر نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں اطلاع دی کہ ”شیخ عوض معوض الصبحی الحربی، جنہیں مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے ”کعبہ کا کبوتر“ کہا جاتا تھا، انتقال کر گئے ہیں۔“ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں