ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی شکست کا ذمہ دار کون ہے؟ ہربھجن سنگھ بھی میدان میں آ گئے

میلبرن(پی این آئی ) سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بابراعظم کابطور کپتان اتنی سست رفتاری سے بیٹنگ کرنا غلط تھا۔بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بابراعظم بطور کپتان ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں اتنی سست رفتار بیٹنگ کیسے کرسکتے ہیں، آپ کی ایسی بیٹنگ نے پاکستان کو ابتداءسے گہری پریشانی میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی بیٹنگ کی کوششوں سے مایوس ہوگا اور بابراعظم میری کتاب میں بہت عام کھلاڑی کے روپ میں نظر آئے۔قبل ازیں اتور کو کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں کپتان بابراعظم نے 28 گیندوں پر 32 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 137 رنز اسکور کرسکا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور عادل راشد نے بہترین گیند کا مظاہرہ کیا تھا، دونوں نے بالترتیب 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی تھی تاہم بین سٹوکس کے شاندار 52 رنز نے انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں