لاہور (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ایک اہم اعزاز چھین لیا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو آؤٹ کرتے ہی شاداب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
Elite bowler 🙌@76Shadabkhan is now Pakistan's leading wicket-taker in T20Is 🥇#WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #PAKvENG pic.twitter.com/x1iuvJWdFO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 13, 2022
شاداب 84 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 وکٹیں لے چکے ہیں، جو کسی بھی پاکستانی بولر کی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا، جنہوں نے 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں