اسلام آباد(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نئے خطاب سے نوازا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج وہ دن آگیا جس کا پاک بھارت شائقین سمیت پوری دنیا کو انتظار ہے، آج میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔جیو نیو ز کے مطابق میچ سے قبل آئی سی سی نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں کرکٹ کی دنیا کا ‘بادشاہ قرار دیا۔آئی سی سی نے کیپشن میں سوال کیا کہ ‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر کی حکمرانی میں پاکستان کیسا پرفارم کرے گا؟انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
The Badshah 👑
How will Pakistan fare in #T20WorldCup 2022 under Babar Azam’s rule? pic.twitter.com/KWHtg3tvCs
— ICC (@ICC) October 22, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں