اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کیے گئے منصوبے کے تحت بہت زیادہ زیر بحث لانگ مارچ کے اعلان کے بعد عمران خان کو ان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر نظر بند کرنے کے لیے پولیس کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس قانون کے تحت نظر بند رکھا جائے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین پارٹی کارکنوں سے کہہ چکے کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت موجودہ مخلوط حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے فیصلہ کن لانگ مارچ کے لیے تیار رہیں، حالیہ دنوں میں ملک کے کچھ اضلاع میں پی ٹی آئی حامیوں اور رہنماؤں سے حلف لیا گیا کہ وہ حقیقی آزادی مارچ کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے قبل گرفتار کرنے کے لیے پلان بی بھی تیار کیا ہے۔پلان بی کے مطابق اگر وہ خیبر پختونخوا یا پنجاب سے لانگ مارچ شروع کرتے ہیں اور جنوب سے دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں روات ٹی کراس پر گرفتار کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اگر انہوں نے شمال مغرب سے دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس انہیں ترنول میں گرفتار کرنے کے لیے تعینات کی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم سابق وزیراعظم کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تفصیلی ملاقات کی جس میں سابق رہنما پی ٹی آئی علیم خان کی گرفتاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں