کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالی بھارتی اداکارہ نے اچانک خودکشی کر لی، فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

چنئی(پی این آئی) تامل فلم انڈسٹری کی بھارتی اداکارہ پاولین جیسیکا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے, اداکارہ کی حال ہی میں فلم “وائیتھا ” ریلیز ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپا کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کئی برسوں سے چنئی میں تنہا مقیم تھیں۔گزشتہ کئی دنوں سے دیپا کے رشتہ دار اسے مسلسل فون کر رہے تھے لیکن وہ جواب نہیں دے رہی تھی۔

 

 

 

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے دوست پربھارکر کی اطلاع پر جب پولیس جیسیکا کے فلیٹ پر پہنچی تو وہاں اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق اداکارہ کی لاش کے ساتھ ایک تحریر بھی ملی ہے جس میں انہوں نے موت کا ذمہ دار خود کو ہی قرار دیا ہے جبکہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپا ایک شخص سے شدید محبت کرتی تھیں لیکن کچھ عرصے سے دونوں کے تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔ اسی پریشانی کی وجہ سے اس نے اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close