وزیراعظم شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرکےقانونی کارروائی کا مطالبہ، وجہ کیا بنی؟

لاہور (پی این آئی)مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ 17 جولائی کی تاریخی چھترول کے بعد پی ڈی ایم دماغی توازن کھو بیٹھی ہے۔ تحریکِ انصاف پنجاب میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب وزیر اعلیٰ کا سیاسی و انتظامی تجربہ کارآمد ثابت ہو رہا ہے، جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کے مصنوعی قلت وفاقی حکومت کی سازش ہے۔

پنجاب نے وفاق سے 1 ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کر دیا۔مشیر اطلاعات پنجاب کے مطابق شہباز شریف نے فوج کے سربراہ کی تقرری جیسے اہم معاملے پر ایک سزا یافتہ مجرم سے مشاورت کرکے آفیشل سیکیورٹی ایکٹ اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جانی چاہئے۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو فوج کے سربراہ کی تعیناتی میں شامل کر کے ایک اہم تعیناتی کو خود متنازعہ بنایا ہے۔

عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ فوج کے سربراہ کی تعیناتی ضمانت پر رہا وزیراعظم اور اس کے چور ٹبر کے ہاتھ نہیں ہونی چاہئے، بلکہ اسے نئے الیکشن تک مؤخر کیا جانا چاہیے۔

close