سونا فی تولہ 1300روپے اضافہ ، قیمت کتنی ہو گئی؟

کراچی (آئی این پی )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا،10 گرام سونے کا بھا ئو1115 روپے اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 173 روپے ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت ایک لاکھ 53 ہزار روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کا بھا 1115 روپے اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 173 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1717 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں