آزاد کشمیر، شازیہ اصغر ایڈووکیٹ کو محکمہ اطلاعات کا لیگل ایڈوایزر تعینات کر دیا گیا

مظفرآباد (پی آی ڈی) شازیہ اصغر ایڈووکیٹ کو محکمہ اطلاعات کا لیگل ایڈوایزر تعینات کردیا گیا۔ محکمہ قانون انصاف، پارلیمانی امور وانسانی حقوق کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ شازیہ اصغر ایڈووکیٹ نے لیگل ایڈوایزر محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ شازیہ اصغر ایڈووکیٹ نے ایل ایل بی کی تعلیم کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی اور آزادکشمیر کے علاوہ کراچی میں بھی پریکٹس کرتی رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ اطلاعات کے لیگل ایڈوایزر راجہ جلیل عمر پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج تعینات ہو چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں