آزاد کشمیر پولیس میں کانسٹیبل اوردیگر کیڈر کی 425 اسامیوں پر بھرتی کا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر پولیس میں کانسٹیبل اوردیگر کیڈر کی 425 آسامیوں پر بھرتی کا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔موبائل فون اور لینڈ لائن فون کی گھنٹیاں بھی بج اٹھیں پولیس کی نوکری کے خواہشمند پڑھنے لکھے بےروزگار نوجوانوں نے اپنی اہلیت اور صلاحیت پر بھروسہ کرنے کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی وسماجی شخصیات اعلیٰ بیورو کریٹس اور محکمہ پولیس کے افسران سے سفارشیں کرانے کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں اشتہار کے مطابق امیدواروں کیلئے کی اہلیت کا جومعیارمقرر کیا گیا ہے اس کے تحت امیدوار ریاست جموں وکشمیر کا پشتنی باشندہ درجہ اول ہونے کے ساتھ ساتھ میٹرک پاس ہو۔

اسکی ، عمر 18 سے 28 سال ،قد 5 فٹ 2 انچ ہو امیدوار جسمانی طور پر صحت مند ہو اور 9منٹ میں ایک کلومیٹر دوڑسکتا ہو۔کئی امیدواروں نے عمر،قد اور تعلیم میں نرمی کیلئے سفارشیں تلاش کرنا شروع کردی ہیں سفارشوں پر بھروسہ کرنے والے امیدواروں 600 روپے انٹری فیس جمع کرانے کے ساتھ ساتھ این ٹی ایس کے عمل سے گزرنے کے حوالے سے سخت مایوسی کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں