آزاد کشمیر میں کورونا وائرس روزبروز قابو سے باہر، مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع 25افراد میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں کورونا وائرس روزبروز قابو سے باہر ہوتا جارہا مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع 25افراد میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جن میں سے 8کا تعلق مظفرآباد، 2کا جہلم ویلی،3کانیلم،6کا پونچھ،1کا بھمبر، 4کامیرپوراور1کا کوٹلی سے ہے جبکہ ،254افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں محکمہ صحت عامہ کے اعدادوشمار کے مطابق 2470افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

آزادکشمیر میں اب تک4 لاکھ 24ہزار 700افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43ہراز 657افر اد میں کورونا وائرس کی موجو دگی پائی گئی،42ہزار 732افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اس وقت آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے132مریض زیر علاج ہیں جبکہ کورونا وائرس سے موت کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد793 تک جاپہنچی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں