آج ملک بھر میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ سندھ ، بلوچستان، کشمیر، شمال مشر قی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

 

تاہم، کشمیر ، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: کشمیر: مظفر آباد(ائیر پور ٹ 12، سٹی 09)، بلوچستان: بارکھان 03، خضدار01،خیبر پختونخوا: چیرا ٹ02، پنجاب : قصور اور جہلم میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین47، چلاس 46 اورسبی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں