مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے3کا تعلق مظفرآباد، 1کاجہلم ویلی، 1کا نیلم، 1کا پونچھ اور1کا باغ سے ہے،4مریض صحت یاب ہوئے، 169افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور8663افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک420065افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43407افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی42590افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،
کورونا وائرس کے25مریض زیر علاج ہیں۔792مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 144کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے25مریضوں میں سے 23 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 2مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں