اپوزیشن کی ریکوزیشن، سپیکر نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 23 مئی کو طلب کر لیا

مظفرآباد (پی این آئی)  اپوزیشن کی ریکوزیشن پر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوارالحق نےکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 23 مئی کو طلب کرلیا ہے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 23 مئی کو صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے اپوزیشن کی ریکوزیشن پرسپیکر چوہدری انوار الحق کی طرف طلب کیے گئے

قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے عمران خان کی طرف سے پاک فوج کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے خلاف قرارداد مذمت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سمیت دیگر ایم معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے مطابق حکومت کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے نتیجہ میں اپوزیشن نے انتہائی اہم ایشوز کو اسمبلی میں زیر بحث لانے کیلئے اجلاس طلب کرنے کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں