پاکستان بھر میں گرمی کی شدید لہر ، آئندہ 24 گھنٹے میں بارش کہاں کہاں ہو گی؟ موسمیات کے ماہرین نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محمکہ موسمیات کے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور زیریں علاقوں میں کئی روز سے جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم ملک کے کچھ حصوں میں بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق جمعے کو اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کے زیراثر رہیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

موسم کی پیشنگوئی کرنے والے ماہرین کے مطابق بلتستان (نگر،غذر، ہنزہ اور بابوسر) میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہواؤں کی توقع ہے جبکہ صوبہ بلوچستان کے بیشترعلاقے شدید گرمی کے زیراثر رہیں گے۔ وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں بعداز دوپہر گرد آلود ہواؤں کی توقع ہے۔…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں