کراچی سے ریحانہ نامی لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ، والدین ایک ہفتے سے دربدر، پولیس ٹامک ٹوئیاں مارنے میں مصروف

کراچی (پی این آئی) سندھ پولیس کے حکام کے مطابق کراچی سے ایک اور لڑکی پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ہے، لڑکی لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج کرلیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد کی رہائشی ریحانہ نامی لڑکی عید کے تیسرے روز اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے کلفٹن آئی تھی تاہم کلفٹن پلے لینڈ ایریا میں گھومنے کے دوران لڑکی اچانک غائب ہوگئی۔ ریحانہ کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے بیٹی کو ڈھونڈا مگر وہ نہیں ملی ون فائیو فوری اطلاع کے بعد 7 دن تک تھانوں کے چکر کاٹتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے کے بعد واقعہ کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت درج ہوا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ سے رابطہ ہوا ہے لیکن گھر والوں کو کسی پر بھی شک نہیں ہے، واقعہ کی تفتیش مختلف پہلووں سے کی جارہی ہے۔۔۔۔

close