تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت کی آٹھ ماہ میں شاندار کارکردگی اورتاریخ ساز اقدامات، سیکرٹری جنرل راجہ منصور خان، سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود کی مشترکہ پریس کانفرنس

مظفر آباد (پی آئی ڈی) چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمدکمیشن / پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ منصور خان اور ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل و تحریک انصاف آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی حکومت کی کارکردگی کو تاریخ ساز قرار دیدیا۔

پی آئی ڈی میڈیا ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے آٹھ ماہ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ ساز اقدامات اٹھائے، وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے پندرہ سال بعد آزادکشمیر میں تاریخی رمضان پیکج دیا، رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے فی من 400روپے سستا آٹا فراہم کیا جائے گا۔ مستحقین اور بے سہارا افراد کی کفالت/ سہولت کیلئے مظفرآباد میں آزادکشمیر کی پہلی پناہ گاہ قائم کر دی گئی ہے،وزیراعظم سردار عبدالقیو م نیازی کی ہدایت کے مطابق ہم نے آزادکشمیر کو پاکستان بیت المال کا الگ ریجن بنانے کے حوالہ سے معاملہ اٹھایا، اب آزادکشمیر میں الگ کی منظور ی چکی ہے جلد یہاں بیت المال کا ریجنل دفترقائم کیا جائیگا۔ وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن کو ڈیجٹیلئزڈ کرنے کیلئے ویب پورٹل بنا رہے ہیں جس میں Dashboardپر لوگوں کیلئے تمام معلومات ہوں گی۔وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے منعقدہ او آئی سی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کشمیریوں کے حوالہ سے جو بات کی گئی ہے وہ بھی ہمارے لیے حوصلہ افزاء ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور ڈائریکٹر امجد حسین منہاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان نے کہا کہ عمران خان نے عوام میں جانے کا درست فیصلہ کیا ہے،عمران خان دوتہائی اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، عمران خان نے اپنے تین سالہ دور میں فیکٹریاں نہیں لگائیں اور نہ ہی اپنے اکاؤنٹ بھرے بلکہ پاکستان کے عوام کی بہتری اور خوشحالی کے منصوبے لگائے اور پاکستان کا وقار بلند کیا۔ آزادخارجہ پالیسی کی وجہ سے عمرا ن خان کو مشکلات آئیں لیکن پاکستانی و کشمیری قوم اپنے قائد کی پشت پر ہے، عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر اقتدار میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کی حکومت نے ایڈھاک ایکٹ کا خاتمہ کر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا استحصال ہونے سے بچایااور میرٹ کا بول بالا کیا۔ آزادکشمیر میں 32سالوں میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے اتنی کاوشیں کیں‘ اگست سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروائیں گے، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو ابتدائی ضروریات کیلئے تیرہ کروڑ کے فنڈز مہیا کر دیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے نیو کشمیر ڈویلپمنٹ پیکج کا اجرا کیا اورعمران خان کے ویژن کے مطابق تمام منتخب ممبران بشمول اپوزیشن ممبران کو بھی برابر فنڈز دیے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کیلئے ٹورازم اتھارٹی قائم کی گئی۔ عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے عام آدمی کو وزیراعظم آفس تک رسائی دی اور کھلی کچہریوں کا انعقادکر کے ان کے مسائل سنے۔بیروزگاافراد کو بلاسود قرضے دیے گئے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے مسودہ تیار ہے جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔

راجہ منصور خان نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو عالمی فورمز پر جاندار انداز میں اجاگر کرنے کیلئے صدرریاست کی میزبانی میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور اس کے فیصلوں کی روشنی میں آل پارٹیز آف آزادجموں وکشمیر کے زیرا ہتمام کشمیر ریلیاں منعقد کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صدرریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مودی کی آمد پر نیویارک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ صدرریاست کی قیادت میں برطانیہ اور یورپ کے شہروں میں ہندوستان کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا جس کیلئے جلد قانون سازی کریں گے۔ ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل ارشاد محمود نے کہا کہ عمران خان نے کشمیریوں کی آواز کو ہر فورم پر بلند کیا، آزادکشمیر میں او آئی سی کا وفد آیا تو انہیں مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال بارے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی کانفرنس کے اعلامیہ میں ہندوستان کے 5اگست2019کے اقدامات کو مسترد کیا گیا اور کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

تحریک انصاف کے اٹھ ماہ کے عرصہ کے دوران مختلف ممالک کے سفارتکار و نمائندے مظفرآبا د آئے اور جموں وکشمیر ہاوس میں بھی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں انہیں بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی کاوشوں سے واٹر یوزج چارجز میں اضافہ ہوا اور واٹر یوزج چارجز 15پیسے سے بڑھا کر1 روپے 10پیسے فی یونٹ کیے گئے جس سے آزادکشمیر کو 12ارب روپے اضافی آمدن ہوگی۔ ماحولیاتی اور معاشی مسائل کے حل حکومت آزادکشمیر اور نیپرا کے درمیان معاہدہ کیا گیا جس کے تحت55ملین ڈالرہائیڈرو پراجیکٹس سے متاثرہ علاقوں میں فلاحی منصوبوں پر خرچ ہونگے۔ تحریک انصاف کے دور میں پولیس میں اصلاحات لائی گئیں۔ مظفرآباد میں کیتھ لیب کارڈیک سرجری ہسپتال جلد خدمات دینا شروع کر دیگا۔ انہوں نے کہاکہ مظفرآباد شاہ سلطان برج اور سی ایم ایچ فلائی اوور پر کام کا آغازکیا گیا اور ان منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کیے گئے۔

قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ،تعمیرات وترقی کے زیر اہتمام مہاجرین مقبوضہ کشمیر کیلئے1300گھر تعمیر کیے جائیں گے جس کیلئے 5.6 ارب روپے کی زمین حکومت آزاد جموں و کشمیر مہیا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے آٹاچوری کی روک تھا م اور سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے گندم خریداری پالیسی لائی گئی جس سے آٹا کی مصنوعی قلت ختم ہوئی اور قیمتوں میں اعتدال آیا۔ وزیراعظم نے آٹا کی مصنوعی قلت کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ اور طلبہ کی سہولیات کیلئے آزادکشمیر میں 4G نیٹ ورک کی فراہمی کی گئی۔ ابتدائی چندماہ میں جنگلات کی نرسریوں میں 35 ملین پودے اگائے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں