تحریک عدم اعتماد کے بعد چودھری نثار بھی میدان میں آگئے ، اقتدار کا روزہ کھولنے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی(پی این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان 4 سال بعدبول پڑے۔ اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی کونہیں ہوتی ،لوگ تواقتدار کیلئے جوتیاں اتھانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہاہے ،بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھے کوئی دو نمبرکہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں