ق لیگ نے آصف علی زرداری سے کس چیز کی گارنٹی مانگ لی؟ حکومت کیلئے پریشان کن اطلاعات

لاہور (پی این آئی ) سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ( ق) کو (ن )لیگ سے متعلق گارنٹی دینے کی رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ( ق) اپوزیشن کی عدم اعتماد اور پیشکش کے حوالے سے( ق )لیگ شش و پنج کا شکار ہے اور آصف زرداری سے (ن) لیگ سے متعلق گارنٹی مانگ لی ہے ۔ آصف زرداری( ق) لیگ کو( ن) لیگ سے متعلق گارنٹی دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔

طارق بشیر چیمہ( ق) لیگ کو حکومت سے الگ کرنے کیلئے سرگرم ہیں جبکہ مونس الہیٰ اور دیگر رہنما حکومت کے ساتھ رہنے کے حامی ہیں ۔تاہم( ق) لیگ کے اراکین اسمبلی نے حتمی فیصلے کا اختیار پرویز الہیٰ کو دے رکھاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں