میرے لئے کیٹیگری کوئی اہمیت نہیں رکھتی، راشد خان پی ایس ایل سے دستبردار لیکن جاتے جاتے کیا کہہ دیا؟ فینز بھی حیران

لاہور (پی این آئی )پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان جاتے جاتے بڑی بات کہہ گئے ۔تفصیل کے مطابق افغانستان کے کھلاڑی راشد خان کو اپنی قومی ٹیم میں شمولیت کی وجہ سے پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر جانا پڑا لیکن جاتے جاتے افغان کھلاڑی نے بڑا بیان دے کر پی ایس ایل کی شان بڑھا دی ۔

ٹیم مینجمنٹ کی موجودگی میں راشد خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں میرے لیے پی ایس ایل ڈرافٹ میں کیٹگری کوئی اہمیت نہیں رکھتی ،اگرلاہور قلندرز نے مجھے سب سے نچلی کیٹگری میں بھی چنا تو میں پھر بھی اپنی شرکت یقینی بناؤں گا ۔یہ بات سن کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور مینجمنٹ نے تالیاں بجائیں اور انہیں گلے سے لگا لیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں