صدر آزاد کشمیر سے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی ملاقات، سروسز ٹریبونل کے جج کی تعیناتی کے سلسلے میں مشاورت کا آغاز

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں سروسز ٹریبونل کے جج کی تعیناتی کے سلسلے میں مشاورت کا آغاز کیا گیا ہے اس سلسلے میں جلد ہی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات کے بعد دونوں چیف جسٹس صاحبان کی صدر ریاست سے ملاقات کے بعد پینل تشکیل دیا جائے گا۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم کے درمیان عدلیہ سمیت باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں