اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو میں خاتون نے سوال کیاکہ مہنگائی بہت ہوگئی کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ جس پر وزیر اعظم نے جواب دیا ہے کہ ایک گھنٹے میں اپنے موبائل پر ساری معلومات مل جاتی ہے کہ کہاں کتنی مہنگائی ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ مایوسی پھیلائی جارہی ہے۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔اس دوران خاتون نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ مہنگائی بہت
ہوگئی ہے، سال میں مہنگائی ڈبل ہوگئی ہے اور شاید آپ کو اصل صورتحال نہیں بتائی جاتی، اب ہمیں بتادیں کہ کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ اس کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ایک گھنٹے میں اپنے موبائل پر ساری معلومات مل جاتی ہے کہ کہاں کتنی مہنگائی ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ مایوسی پھیلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں دنیا میں مہنگائی ہے، مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے لیکن پوری کوشش ہے ان کی مدد کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں