بلڈ پریشر، کولیسٹرول سمیت متعدد ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی(آئی این پی) ناجائز منافع خوروں نے ایک مرتبہ پھر متعدد ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔ملک میں ہونے والی مہنگائی نے پہلے ہی غریب عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے ایسے حالات میں ناجائز منافع خوروں نے متعدد ادویات ایک مرتبہ پھر مہنگی کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خام مال پر 17.5 فیصد ٹیکس کے بعد متعدد دوائیں مہنگی ہوئیں ہیں، مہنگی ہونے والی دواؤں میں بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور معدے کی تیزابیت کی دوائیں شامل ہیں۔

جسم کے درد کو فوری دور کرنے والے انجیکشن بھی مہنگے ہوگئے۔واضح رہے کہ ادویات مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے، اس کے باوجود ناجائز منافع خوری کا سلسلہ بند نہیں ہورہا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں